بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فوج خودمختار کشمیر کے حق میں نعرے مٹانا شروع ہو گئی

راولاکوٹ(آ صف اشرف)بھارتی فوج خودمختار کشمیر کے حق میں نعرے مٹانا شروع ہو گئی سری نگر شہر کے ڈاون ٹاون علاقہ میں جہاں جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کی طرف سے دکانوں پر خودمختار کشمیر کے حق میں بڑے پیمانے پر چاکنگ کی گئی گزشتہ روز سیاہی اور رنگ سے اس چاکنگ کو مٹا دیا اکتیس جولائی 1988کو جب جے کے ایل ایف نے بھارتی فوج سے ازادی کے حصول کے لیے گوریلہ جنگ شروع کی تب سے پہلی مرتبہ فوج نے دیگر اداروں سے مل کر جے کے ایل ایف کی طرف سے کی چاکنگ بھی مٹانا شروع کر دی ہے اس سے پہلے بھارتی حکومت لیبریشن فرنٹ کو ممنوعہ قرار دے کر جے کے ایل ایف کو جلسے جلوس سے نہ صرف پابندی لگا کر روکے ہے بلکہ جے کے ایل ایف کے میڈیا پر بیانات پر بھی پابندی لگا چکا ہے جے کے ایل ایف کے تمام لیڈروں اور ورکروں کے فون آ بزرویشن پر لگائے ہیں اور واٹس ایپ کی بھی پابندی ہے