اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق کاکہناہے کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ آئین اور قانون کی پابندی فرض ہے، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ووٹنگ کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا جب کہ احتجاج ہر جہموری پارٹی کا حق ہے۔
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ توقع کر رہےہیں آج آئین کی حکمرانی ہوگی۔









