بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک افغان سیریز: بابر اور رضوان کیساتھ شاہین کو بھی آرام دینے کا امکان، کپتانی کون کرسکتا ہے؟

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی آرام دیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین آفریدی کو آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے،  فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سےمتعلق حتمی مشاورت ہوگی ،شاہین آفریدی کےآرام کی صورت میں قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

ساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔