بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد الحرام میں دو عمرہ زائرین آپس میں لڑ پڑے

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر دو عمرہ زائرین کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو کلپ میں دو افراد کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر زائرین ان کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

سعودی عرب کی سیکیورٹی سروسز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جھگڑے کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا حج اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران پر سکون رہیں، دو مقدس مساجد میں نماز ادا کریں، اور اللہ کی عبادت و تسبیح کریں۔