بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت حسین وزیراعظم عمران خان کے حق میں میدان میں آگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 63اے پر صحیح موقف رکھتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان نے آئین و قانون کی پاسداری کا علم اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرے، عمران خان آرٹیکل 63اے پر صحیح موقف رکھتے ہیں۔چودھری شجاعت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اقدامات کرے، شاید عدالتوں کو یہ ذمہ داری لینی پڑے، اقدامات نہ کیے گئے تو ہارس ٹریڈنگ کا رجحان بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوٹا کریسی روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ ہم سب اپنا مثبت رول ادا کریں تاکہ سیاسی بحران ختم ہوسکے۔