بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو آرمی چیف کردار ادا کریں،مصطفیٰ نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کرتےتوآرمی چیف کردارادا کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوبھی ایک بیان جاری کرنا چاہیے، انہیں کہنا چاہیے کہ وہ آئین، جمہوریت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا ۔