بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر کونسا واحد حکومتی رکن ایوان میں موجود رہا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ایک ہی حکومتی رکن ایوان میں موجود رہا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ان کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔

اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے تاہم ایک رکن ایوان میں موجود رہا۔

حکومتی رکن وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ایوان میں موجود رہے اور انہیں اسپیکر ایاز صادق نے خطاب کا موقع بھی دیا۔

علی محمد خان خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے اور تقریر کرتے رہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھاکہ مجھے فخر ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی غلامی منظورنہیں کی، عارضی ناکامی شکست کا متبادل نہیں۔