لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ، ماڈل اور میزبان وینا ملک ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
وینا ملک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کون ہوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا؟۔ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش میں جو جو پاکستان سے شامل ہوا، اسے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔
پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی اور بعض دیگر آزاد اراکین شامل تھے۔
عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔
عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔
عمران خان کے خلاف سازش میں جو جو پاکستان سے شامل ھوا۰۰۰۰
اسے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی
چا ھے وہ کوئ بھی ھو ۰۰۰ کوئ بھی
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 10, 2022
“ کون ھوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا ۰۰۰۰ کون ؟
ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ھی نہیں۰۰۰ سچا ۰ایماندار ۰بے لوث۰ بہادر۰ دین دار۰ اور حق گو
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 10, 2022








