بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کےجمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید کی 4اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ کی 4اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ چھاپہ مارا گیا، اس دوران لوٹ مار کرنا بھی اپنا حق سمجھ لیا گیا گھریلو ملازمین کو ہراساں کیا گیا، گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا، لوٹ مار کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کرینگے فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا،ہمارا خوف دور ہو چکا ہے جابر حکمران جیسا مرضی تشدد اور جبر کر لیں حقیقی آزادی کی تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔