لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔
سیکرٹری اسپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے وہاب ریاض سے ملاقات کر کے انہیں کھیلوں کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Met @ArshadOlympian1 earlier today, it was nice having a sports centric conversation. Will definitely look into the problems he highlighted and find solutions for the betterment of sports facilities and athletes across all sports. pic.twitter.com/ZrqZ10U9HA
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 22, 2023
وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اسپورٹس زندگی میں ڈسپلن لاتا ہے۔
مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اسپورٹس کے فروغ کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔









