قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
What a Beautiful way to Start Ramadan Kareem Ladies and Gentlemen Babar Azam receiving Sitara e Imtiaz 🥇🇵🇰❤️pic.twitter.com/5owmlTaxRH
— Lahori Guy (@YrrrFahad_) March 23, 2023
بابراعظم کو پاکستان اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔









