قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا۔
حارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔
Dear my nation. Not the result we wanted. I am responsible as I did not provide a good start for my team. Really sorry but we will learn from this experience and come back stronger In ShAA Allah.
— Muhammad Haris (@iamharis63) March 27, 2023
محمد حارث نے لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔
حارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل ابتدائی دونوں میچز افغانستان فتح یاب رہا۔









