بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دانش تیمور اور عائزہ خان اب ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ اداکار نے اہم انکشاف کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور (Danish Tamoor)نے اہلیہ عائزہ خان کی تقریبات میں غیر موجودگی کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں دانش تیمور نے امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے عائزہ خان کے ساتھ دوبارہ کسی ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا۔

اداکار نے جواب دیا کہ ہم دونوں ایک اچھے اسکرپٹ کے منتظر ہیں، محض حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہونے کی وجہ سے کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنا کافی نہیں، کہانی بھی مضبوط ہونی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:سرمایہ کار امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار کے منتظر، سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

دانش تیمور نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہم اب بھی ساتھ ہیں، عائزہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


تاہم اداکار کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ساتھ ہیں تو تقریبات میں ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ جبکہ کئی مداحوں نے دانش تیمور کے بیان پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔