اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اوروزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج انتخابی عمل ہوگا کوئی کامیاب ہوگا اور کوئی آزاد ہوگا،آئینی عمل نے اپنے اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے،جن لوگوں نے وفاداری تقسیم نہیں کی انکا مشکورہوں،پیرکوقومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دو راستے ہیں،
ایک خودمختاری کا اور دوسرا غلامی کا،دوسری طرف ایک تحاد بیٹھا ہے، یہ غیر فطری اتحاد ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں،اسی اتحاد میں بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کرنے والے ہیں،انہوں نے کہاکہ 3سال اور 8 ماہ ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے،کہاجارہاہے کہ 37نکاتی معاہدہ ہواہے،ہوسکتاہے کچھ لوگ سمجھیں کہ کسی نے بہت کچھ پالیا،کچھ لوگ سمجھیں گے انہوں نے بہت کچھ کھو دیا،قوم نے گزشتہ روز عمران خان کی آواز پر لبیک کہا،کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیادیا،
عمران خان نے قوم کوخودداری دی،جب دنیا کورونا کی لپیٹ میں تھی تو عمران خان نے جانوں اور معیشت کی حفاظت کی،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اردو میں بات کی جائے،عمرا ن خان نے قومی ثقافت اور قومی لباس کو فروغ دیا،باز گشت ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کی خواہش ہے،جمہوریت کا نیا روپ ہے کہ باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلیٰ،عدم اعتماد کے بعد بلاول کہتےہیں ویلکم ٹو پرانا پاکستان ،پرانے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے،40سال آپ حکومتوں میں رہے ،
عمران خان کو 4سال پور ے نہیں کردنے دیئے،70کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے ان پر سوالیہ نشان ہے،پاکستان کے تمام پبلک سروس کے ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں،پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا









