والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے والد شعیب ملک کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے تاہم ویڈیو میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موجود نہیں ہیں۔
کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ پر فینز نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟
🏏Cricket + 🎾Tennis = 🏸Badminton 😉 pic.twitter.com/F4ZV9Vcdpk
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) March 31, 2023
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کیا تھا جس میں ان کی بہن اور والدین موجود تھے لیکن شعیب ملک ان کے ہمراہ نہیں تھے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے ایک عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے جب تصاویر اپ لوڈ کی تھیں تب فینز نے شعیب ملک کے حوالے سےسوال کیا تھا۔









