ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر برطانوی فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر بھی بابر کی حمایت میں بول پڑے۔
راولپنڈی ایکسپریس کا لقب پانے والے پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جیمز اینڈرسن کے بیان پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم کی حمایت کی۔
شعیب اختر کی جانب سے لکھا گیا کہ میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں، میں بھی ایسا ہی کرتا، میں واقعی حیران ہوں دنیا کے ٹی20 کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈرڈ میں کیوں نہیں لیا گیا۔
I agree with @jimmy9 . I would have done the same. I really wonder why the best T20 player in the world went unsold at The Hundred. pic.twitter.com/giKMLdRRt0
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 1, 2023
واضح رہے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ بابرکو ہنڈرڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، میں بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا اور اسے پک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا۔









