اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم بننے پر مبارک باد کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔
ترک صدر کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم بننے پر مبارکباد








