ممبئی: عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید بھارتی اداکار ورون دھون کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جی جی حدید اور بھارتی اداکار ورون دھون کی ایک ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس ویڈیو میں ورون دھون حال ہی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد تقریب کے دوران امریکی ماڈل کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے جس میں انہوں نے پرفارمنس کے دوران جی جی کو گود میں اُٹھا لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورون کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھے۔
varun dhawan gigi hadid, are you kidding me? pic.twitter.com/2tAyMFMpCg
— Annesha (@ApnaaVarun) April 2, 2023
تاہم جی جی حدید نے سوشل میڈیا پر ورون دھون کے دفاع میں بولتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی مرضی کے مطابق ہوا اور وہ خوش ہیں کیونکہ یہ ان کا بالی ووڈ انداز میں اسٹیج پر انٹری دینے کا خواب تھا جو ورون دھون نے پورا کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جی جی حدید نے سنہری اور سفید رنگ کی ساڑھی بھی زیب تن کر رکھی تھی جو پرفارمنس کے تھیم کا حصہ بھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ورون دھون نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے اسے پلان کا حصہ قرار دیا تھا جوکہ جی جی حدید کی اجازت سے کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram









