لاہور : ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے قلندرز جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم کل کراچی روانہ ہو گی۔
18 رکنی ٹیم میں حمزہ، عاکف، عدیل احمد ، ذوالقرنین ،یونس خان، طاہر خان، حمزہ چوہدری ، عمیر خان، احمد مصطفیٰ ، عبد الرحمن بخاری، وحید اللہ ، شاہد خان، محمد علی ، سکندر، یحییٰ خان، شرجیل خٹک ، نثار خان، شیر علی شامل ہیں۔
چیمپئن شپ میں ٹیم کے ہمراہ آصف بیگ ، نصیر مغل، مرزا نوید احمد اور ملک صفدر بطور آفیشلز ہوں گے۔
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن تنویر نے بتایا کہ ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں دو روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جن میں اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ قلندرز جونیئر نیشنل چیمپئن شپ 15 سے 26 رمضان المبارک تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ایک، ایک ٹیم شامل ہے۔









