بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی، ٹیم کا اعلان پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت کردیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رات گئے سلیکشن کمیٹی اور بابراعظم کے درمیان طویل نشت ہوئی جس میں ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے کھلاڑیوں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں نیوزی لینڈ کی سیریز کے ساتھ ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے پول کے حوالے سے بھی ابتدئی بات چیت کی گئی۔

ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے ٹیم میں اب مزید کوئی تجربات نہ کرنےپر اتفاق کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سلکشن کمیٹی ٹیم ڈائریکٹر اور کسنسلٹنٹ مکی آرتھر کی رائے بھی معلوم کرے گی۔

شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز میں بابراعظم کو سلیکشن کمیٹی نے ریسٹ دیاتھا تاہم اس سیریز میں وہ ایک بارپھر ایکشن میں ہوں گے۔ بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین اسکواڈ میدان میں اتارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کپتان کی رائے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ایک ایسی کمبی نیشن تیار کررہی ہے جس میں نوجوان اور سینئرز کھلاڑی شامل ہوں، گزشتہ سریز کے نظر انداز اور پی ایس ایل میں سب سےزیادہ شکار کرنے والے فاسٹ بولر عباس آفریدی کو بھی موقع دیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کردہ کھلاڑی 7 اپریل کو لاہور میں کیمپ کےلیے رپورٹ کریں گے۔