بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایوانِ صدر میں شہباز شریف کیلئے شیروانی کون لایا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والے میاں شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ہورہےتھے۔

شہباز شریف نے بلآخر گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شیروانی پہنی اور پاکستان کے بطور 23ویں وزیراعظم حلف اٹھایا۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں  اس نوجوان کی تصویر پوسٹ کی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی  لے کر پہنچا۔

https://twitter.com/Dost_M_Mazari/status/1513669419456729098?s=20&t=P4_V4oX8eR_bS6_Ldz6EgQ

مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن اذان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچا تھا۔

دوست محمد مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اذان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ ’یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا‘۔