اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انکی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔
I have conveyed my resignation as Chairperson BISP. It has been a great privilege to serve the disadvantaged, whose lives I have always aspired to touch. Thank you @ImranKhanPTI for giving me the opportunity. It was an honor to serve the country under your leadership.
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 11, 2022








