بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی:سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 2008 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 653 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2450 روپے اور 2100.48 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔