اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کیخلاف ٹاپ ٹرنڈ چلانے والا سرغنا لاہور سے گرفتار کرلیا۔ مقصود عارف کو سبزازار لاہور گرفتار کیا گیا۔انکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔اکیس سو سے زائد اکاؤنٹس پاک فوج اور انکے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔
آرمی چیف کیخلاف ٹاپ ٹرنڈ چلانے والا سرغنا لاہور سے گرفتار








