بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں‘ سونیا حسین

کراچی (شوبز ڈیسک) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے ذاتی زندگی میں کسی کی بھی مداخلت سخت ناپسند ہے۔ ایک انٹرویو میں سونیا حسین نے کہا کہ میں نے کبھی کسی فنکار پر بے جا تنقید کی اور نہ ہی میں دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔