بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا ایک سال مکمل، پٹرول 122 روپے 17 پیسے ، گیس 112 فیصد مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا، اس دوران  پٹرول 122 روپے 17 پیسے اور گیس 112 فیصد مہنگی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایک سال میں پٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا، بجلی اور گیس صارفین پر 1300 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

موجودہ دور میں پٹرولیم مصنوعات  148 روپے 85 پیسے مہنگی کی گئیں، بجلی 11 روپے 30 پیسے یونٹ مہنگی کی۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 122 روپے 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 148 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔