اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایشین چیمپئن انٹرنیشنل باکسر محمد شعیب خان زہری سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے محمد شعیب خان کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانا پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ۔اس طرح ہمیں آگے جاکر ملک کیلئے کھیلنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے اپنی وزارت کی طرف سے خصوصی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبائی وزیر سپورٹس سندھ گورنمنٹ عابد نے بھی سندھ گورنمنٹ اور اپنی وزارت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شعیب خان کو وزارت اسپورٹس سندھ آفس آنے کی دعوت بھی دی ہے۔









