ایچ ای سی(HEC) نے آن لائن ڈگری پورٹل میں وزارت خارجہ کی تصدیق کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق ڈگری تصدیق کیلئے درخواست دیتے وقت طلبہ سے موفا تصدیق کی ضرورت سے متعلق پوچھا جائے گا۔ نیا فیچر درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی وزارتِ خارجہ کی تصدیق کی نشاندہی کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس عمل سے ڈگری کی تصدیق اور ویریفیکیشن مزید تیز ہو جائے گی۔
مزیدپڑھیں:’آپ منہ چھپانے کی فکر کریں، مجھے ضرورت نہیں‘، رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو جواب
ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کے وقت، محنت کی بچت اور غیر ضروری پریشانی کا خاتمہ ہو گا۔ یہ اقدام سروسز کو آن لائن منتقلی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان کاحصہ ہے۔








