بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پرکمنٹس پرپی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنو ں میں تصادم،2زخمی

   لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر دیر میں تیمرگرہ کے قریب گاؤں رانئی میں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پرایک دوسرے کے خلاف کمنٹس پر پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔