بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں ماہ رمضان میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد شہید کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے شروع کردیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہاپسند جتھوں کی جانب سے ہندو تہوار کے موقع پر گشت کے دوران مساجد، مزارات اور مسلمانوں کی املاک پر حملہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ریاست پردیش میں ہندو ریلی پر پتھراؤ کا الزام لگا کر سرکار نے کئی مسلمانوں کے گھر گرادیے اور ایک مسجد بھی شہید کردی۔دوسری جانب گجرات میں فسادات کے ڈر سے مسلمانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔