نیویارک (نیوز ڈیسک )امریکی شہر بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نارنجی رنگ کے لباس میں منہ پر گیس ماسک لگائے اسٹیشن میں داخل ہوا، حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے ایک ڈبہ اسٹیشن پر پھینکا، جس سے دھواں اٹھنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
افراتفری مچنے کے بعد حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کو ریلوے سٹیشن پر دھماکہ خیز مواد بھی ملا جو پھٹا نہیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہو سکتا تھا۔
پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں کچھ ذخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، لیکن انہیں موت کا خطرہ لاحق نہیں۔
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جیمز ایسگ نے کہا کہ حملہ آور نے 33 گولیاں چلائی تھیں۔ پولیس نے بعد میں جائے وقوعہ سے ایک Glock 17 نائن ملی میٹر ہینڈگن، تین اضافی گولہ بارود کے میگزین اور ایک ہیچٹ برآمد کیا۔
امریکا میں، فائرنگ کے واقعات میں سالانہ 40 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، جن میں خودکشی بھی شامل ہے۔
In regard to the multiple people shot at the 36th Street subway station in Brooklyn, there are NO active explosive devices at this time. Any witnesses are asked to call @NYPDTips at #800577TIPS. Please stay clear of the area. More provided information when available. pic.twitter.com/8UoiCAXemB
— NYPD NEWS (@NYPDnews) April 12, 2022









