بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیونس کے پروفیشنل فٹبالر نے احتجاج کے دوران خود کو آگ لگالی

تیونس: تیونس کے پروفیشنل فٹبالر نے احتجاج کے دوران خود کو آگ لگالی۔

تیونس کے ایک پروفیشنل فٹبالر نائزر ایسوئی نے حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران خود کو آگ لگادی، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

انھوں نے اپنے ملک کو ایک ’پولیس اسٹیٹ‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا تھا،انھیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ انتقال کرگئے۔

نائزر کی عمر 35 برس تھی، ان کی آخری رسومات گذشتہ روز ادا کی گئی، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔