بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں مزیداضافہ

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 2008 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 186128 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت 40 روپے اور 33.36 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قدریں بالترتیب 2530 روپے اور 2170 روپے ہو گئی ہے