لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوقع ڈائریکٹر، کنسلٹنٹ مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سے ملاقات کے دوران ٹیم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلئے مختلف تکنیکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ آج کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے فراغت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے کل وقتی خدمات سر انجام دیں گے۔
ان کے سپورٹنگ سٹاف میں شامل باؤلنگ کوچ مورنے مورکل بھی انڈین پریمئر لیگ میں ذمہ داریاں نبھانے کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔








