بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نےسندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ 26 جون کو ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔ شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں بھی پولنگ26 جون کو ہوگی۔ پہلے مرحلے کے سرکاری نتائج کا اعلان30جون کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی تبادلوں پر پابندی عائدکر دی جبکہ انتخابات والے اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کےاعلان پر بھی پابندی ہوگی۔واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بھی پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو منعقد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔الیکشن کمیشن سے 16 فروری کو جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 17 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان میں ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی شامل ہیں۔