بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی 20اجلاس سے قبل بھارت کا گروپ میں شامل ملکوں کے نوجوانوں کی یوتھ کانفرنس بلانے کا اعلان

راولاکوٹ(اصف اشرف)جی 20اجلاس سے قبل بھارت نے گروپ میں شامل ملکوں کے نوجوانوں کی یوتھ کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر سے ملی اطلاع کے مطابق 26اپریل سے 29اپریل تک چین سے ملحق متنازعہ اور منقسم ریاست جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے لہہ شہر میں بھارت کی طرف سے بلوائی یوتھ کانفرنس میں جی 20کے 72ملکوں کے وفود شرکت کریں گئے جو نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل پر گفت وشنید کرے گی۔ شرکاء کو پیکانگ جھیل کی سیر بھی کروا نے کی صف بندی بھی کی گئی ہے قابل زکر بات یہ ہے کہ چین بھی گروپ بھی ممبر ہے اب وہ اس کانفرنس میں شریک ہوگا یا نہیں یہ واضع نہیں چین کا بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں سیز فائر لائن پر بھارت سے تنازعہ ہے اس وقت بھی چین بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اہم حصہ پر گزشتہ سال قبضہ کر چکا ہے جس وجہ چین بھارت ناراضگی بھی چل رہی ہے بھارت نےاگلے ماہ سری نگر میں جی 20سے پہلے جموں کشمیر کے صوبہ لداخ کے لیہ علاقہ میں یوتھ کانفرنس بلانے کا اقدام سامنے لا کر عالمی دنیاءمیں نئی بحث چھیڑ چلا ہے۔