بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز(Security forces) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان کےضلع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مزیدپڑھیں:فرانس میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ، ایک سال کے دوران 111 خواتین شوہروں یا ساتھیوں کے ہاتھوں قتل

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر کو سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روک دی گئی اور کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جبکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد مارے گئے۔