بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانس میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ، ایک سال کے دوران 111 خواتین شوہروں یا ساتھیوں کے ہاتھوں قتل

پیرس: فرانس(France) کے بین الوزارتی ادارے برائے تحفظِ خواتین نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی، جس میں خواتین کے قتل، جنسی تشدد اور ہراسانی کے تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں 111 خواتین کو ان کے شوہروں یا ساتھیوں نے قتل کیا جبکہ 2024 میں یہ تعداد 107 تھی۔ اسی طرح 2025 کے دوران 333 خواتین کو موجودہ یا سابق ساتھیوں کے ہاتھوں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 12 کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں 2 لاکھ 72 ہزار خواتین کو عصمت دری، اس کی کوشش یا جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 13 لاکھ سے زائد خواتین نے جنسی ہراسانی، غیر اخلاقی نمائش اور ناپسندیدہ جنسی تصاویر بھیجے جانے کی شکایات درج کرائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جنسی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین میں سے صرف 8 فیصد نے پولیس سے رجوع کیا اور باقاعدہ شکایت درج کرائی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق جرائم میں مجموعی طور پر 53 ہزار 299 سزائیں سنائی گئیں۔