راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ سے منسوب آڈیوکلپ کو جعلی قرار دے دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اسلم بیگ سے منسوب آڈیوکلپ جعلی اور پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق یہ آڈیو کلپ ریاستی اداروں کے خلاف ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ۔دریں اثنا جنرل ( ر ) اسلم بیگ نے خو د بھی آڈیوسے لاتعلقی ظاہر کی ہے ۔ایک آڈیو بیان میں جنرل اسلم بیگ نے آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے چلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات فری میڈیا پہ آ رہے ہیں، میں اسکی مذمت اور تردید کرتا ہوں ۔ جنرل (ر )اسلم بیگ نے کہا کہ فوج میری پہچان ہے میری شان ہے،اس کا ایک ایک سپاہی ،ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔ اس کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بداخلاقی تصور ہوتی ہے ۔فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرا دماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے ۔ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے ۔فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو ۔اپنے پاک و صاف کردار اور عمل کو داغدار نہ بناؤ ۔ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ۔
جنرل اسلم بیگ سے منسوب آڈیوجعلی ہے،آئی ایس پی آر،سابق آرمی چیف کابھی اظہارلاتعلقی








