بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد گھر واپس پہنچ گئے

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالداپنے گھر واپس پہنچ گئے ۔ ارسلان خالدپر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام تھا اور چندروز قبل ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم لیب ٹاپ ، موبائیل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی تھی، مبینہ طور پر ارسلان خالدبھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی حراست میں رہے ہیں جنہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا گیا اوروہ بدھ کی شب اپنے گھر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ارسلان نے ڈیجیٹل میڈیا پر بطور وزیراعظم فوکل پرسن اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سیکرٹری تھے۔ارسلان خالد نے عام انتخابات 2018 کی ڈیجیٹل میڈیا مہم سمیت متعدد تاریخی واقعات کے لیے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی قیادت کی ۔