اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سینئر صحافی مبشرزیدی نے وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی سے متعلق اپنی ٹویٹ کوحقائق کے منافی تسلیم کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے۔اپنی تازہ ٹویٹ میں سینئر صحافی نے اپنی خبر کی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے تردید کاحوالے دیتے ہوئے کہاکہ میں نے دوبارہ اس معاملے کی چھان بین کی اور پتہ چلاکہ میری معلومات درست نہیں تھیں۔سینئرصحافی نے کہاکہ وہ مستقبل میں معلومات کی تصدیق کے حوالے سے محتاط رہیں گے جو بطورصحافی ان کی ذمہ داری بھی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سینئرصحافی نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ایم کیمپ آفس میں افسران سمیت 3200اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔
پی ایم کیمپ آفس میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کی خبر غلط نکلی، سینئرصحافی کی معذرت








