کراچی: ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے افتخار احمد نے ساتھی پلیئرز میں عیدی تقسیم کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم میں ” چاچا ” کی عرفیت پانے والے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے بالآخر ساتھی پلیئرز میں عیدی بانٹ دی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان سے ان سے عیدی کا مطالبہ کیا تھا، افتخار احمد نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ڈریسنگ روم میں عیدی کے لفافے تقسیم کیے۔
اس موقع پر قومی کرکٹرز کافی خوش نظر آئے اور کھلاڑیوں نے افتخار احمد سے ہنسی مذاق بھی کیا۔
Eidi extravaganza with @IftiMania as he spreads joy among his Pakistan teammates 🙌#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/m1Pgunih7I
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 24, 2023









