واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ میں پاکستانی نوجوان نے میڈیسن سکوائر گارڈن کے رنگ میں تاریخ رقم کر دی اور یشنل گولڈن گلوز ٹائٹل جیت لیا۔جہانزیب رضوان نے امریکی حریف باکسر سیبسٹین کو تیسرے ہی راؤنڈ میں شکست فاش دی اورفتح حاصل کی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی باکسر جہانزیب نے چیمپین شپ کے دوران 12 کے 12 مقابلے جیتے۔جہانزیب رضوان نیشنل گولڈن گلوز جیتنے والے پہلے پاکستانی نوجوان باکسر ہیں۔









