اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی بسترِ علالت سے تصویر سوشل میڈیا پر گردش رکررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج بلقیس اور میں اُن کے اسپتال کے کمرے میں زار و قطار رو رہے تھے، وہ ایدھی صاحب کے لیے رو رہی تھیں اور میں ان کے لیے رو رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت بیمار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے انہیں ‘خاتون اول‘ کہا تو وہ ایک دم سے ہڑ بڑا گئیں۔
تہمینہ درانی نے کہا کہ درحقیقت کوئی ’خاتون اول‘ ’ایدھی کی بلقیس‘ کی عظمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔
Today Bilquise & I wept a river in her hospital room. She cried for Edhi sb & I cried for her. She is So unwell! And when she called me the 1st lady I squirmed😰. Indeed NO 1st lady can match up to the greatness of ‘Edhi’s Bilquise.’ pic.twitter.com/feet5ZAs24
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) April 13, 2022
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے ایدھی کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی تھی۔








