نئی دہلی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں شاہ رخ خان کی فلم رئیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں دونوں کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین نے پسند کیا تھا اور فلم نے باکس آفس پر بھی اچھا اثر دکھایا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سیمی ہٹ ثابت ہوئی۔ویسے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ماہرہ بالی ووڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ کے ساتھ اپنا رومانوی سین شوٹ کرنے سے ڈر رہی تھیں۔ اس لیے انہوں نے گانے ‘ظالمہ’ کی شوٹنگ کے دوران کچھ باؤنڈریز کھینچیں اور گانے میں ‘ناک سے ناک’ کا بوسہ شوٹ کیا گیا۔ماہرہ نے حال ہی میں شیئر کیا کہ شاہ رخ ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران انہیں چھیڑتے تھے کیونکہ وہ انہیں اپنی رومانوی سین کے دوران کچھ چیزیں کرنے سے روکتی تھیں۔ پوڈ کاسٹ ‘آل اباؤٹ موویز ود انوپما چوپڑا’ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں ماہرہ نے کہا، ‘جب ہم ظالمہ’ گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے تو وہ سب میرا مذاق اڑاتے تھے کیونکہ مجھے ڈر لگتا تھا کہ کہیں زیادہ کچھ نہ ہو جائے اور میں ہمیشہ بولتی رہتی تھی کہ آپ مجھے یہاں کس نہیں کر سکتے، اور ایسا نہیں کر سکتے۔ماہرہ نے شیئر کیا کہ شاہ رخ اکثر انہیں مذاق میں چھیڑتے تھے۔ وہ مجھے چھیڑتے تھے، ‘اوہ پتہ ہے اگلا سین کون سا ہے۔’ ان کی پابندیوں کی وجہ سے پروڈیوسر اس الجھن کا شکار تھے کہ ماہرہ اور شاہ رخ کو گانے ‘ظالمہ’ کے ہک پر کیا کرنا چاہیے۔ بالآخر سب نے بڑا فیصلہ کیا اور ‘ناک سے ناک’ چومنے کے نتیجہ پر پہنچے۔ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ظالمہ’ گانے میں ہک پر کیا کرنا ہے، اس لیے یہ مذاق بن گیا کہ چونکہ اور کچھ نہیں ہوسکتا ہے، چلو ‘ناک سے ناک’ کو چومتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2016 کے اڑی حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ماہرہ کا بالی ووڈ کیرئیر آگے نہ بڑھ سکا اور دونوں ممالک کے فنکاروں پر دوسرے ملک میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
شاہ رخ خان کے ساتھ ہونا تھا کسنگ سین، اس اداکارہ نے کیا صاف انکار، پھر فلم ساز نے اٹھایا کچھ ایسا قدم








