کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اور سینئر پاپ سٹار علی عظمت کو اپنی سالگرہ پر دوست کو زبردستی کیک کھلانا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں علی عظمت نے اپنی 53ویں سالگرہ منائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔اس موقع سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی عظمت کو خوب ہلا گُلا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی عظمت کی سالگرہ کی تقریب میں موجود ایک مہمان کیک کی جانب بڑھتا ہے جسے علی عظمت اپنے بازوؤں میں دبوچ لیتے ہیں اور اُن کے منہ میں زبردستی کیک ٹھونس دیتے ہیں۔علی عظمت کی وائرل اس ویڈیو میں اُن کے چند دوستوں کی جانب سے اُنہیں اس حرکت سے روکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ علی عظمت کا یہ رویہ اچھا نہیں ہے، وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔
View this post on Instagram









