بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں آگاہ کر دیا تھا۔سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت عظمی آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔۔قبل ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 5 وزرا کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔ کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ وزرا کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا۔خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزرا کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔