بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری،بلاول کی وزاعظم ہائوس آمد،شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشاورت اور باہمی تعاون سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔