دبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی ہے۔
ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے دبئی ٹرپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی بھی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اذہان ملک کی سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیران ہیں کیونکہ شعیب اور ثانیہ مرزا ملک اپنے بیٹے کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور وہ دبئی ممبئی پہنچ چکے ہیں۔









