بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیصد سے کم ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیصد سے کم ہونے کی پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے ،اگلے مالی سال شرح نمو3.5 فیصد اور2025 میں 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 28.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،2024 میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد،2025 میں 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 77 فیصد رہنے کا امکان ہے۔